
کراچی: شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر غزہ ملین مارچ ہوا ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فضا لبیک یااقصیٰ کے نعروں سےگونج اٹھی
ملین مارچ میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) رہنماوں، اقلیتی نمائندگان، سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اہل فلسطین اور تحریک مزاحمت حماس سے اظہار یکجہتی کیا۔
اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی سطح پر فلسطین کے حق میں لہر پیدا ہوگئی
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بےشمار مسائل ہیں لیکن یہ شہر زندہ ہے۔اسرائیل پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کر رہا ہے کیونکہ امریکا اس کی پشت پر ہے لیکن حماس پیچھے نہیں ہٹے گی
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائداعظم نے دوٹوک لفظوں میں کہاتھا اسرائیل ناجائز ریاست ہے، فلسطینی شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
