
مظفر گڑھ: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فورتھ شیڈول ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔ سات ستمبر کو ختم نبوت گولڈن جوبلی کے موقع پر مینار پاکستان پر یوم الفتح منائیں گے
مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کے تحت قوم کو اسلامی نظام دینا ہوگا۔ آئین کے تحت قوم کو معاشی حقوق دینا ہوں گے۔ علماء نے قیام امن میں اداروں کا ساتھ دیا ہے کیا یہی ان کا گناہ ہے؟
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں اداروں کی رٹ ختم ہوچکی ہے، کے پی اور بلوچستان کے لوگ شدید بدامنی کا شکار ہیں
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی آپ کے ساتھ ہیں،فلسطین کے مسلمانوں نے قربانی دی ، اب یورپی ممالک بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
