کراچی: جمشید کوارٹر میں کار پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق،دو زخمی

کراچی کے علاقے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا، ملزمان نے دو طرف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو بھائی جانبحق ہوگئے۔
مقتولوں کی شناخت واجد اورنگزیب جبکہ زخمیوں کی شناخت شان اورنگزیب سے ہوئے،زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا
ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے سیاہ رنگ کی کار پر فائرنگ کی جس میں 5 بھائی سوار تھے جن میں سے 2 بھائی شدید زخمی ہوئے اور ایک بال بال بچ گیا
ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 18 خول ملے ہیں
پولیس کے مطابق مقتولین لسبیلہ چوک کے قریب کے رہائشی تھے جو پیشی کے لیے سٹی کورٹ جارہے تھے، مقتولین کی ایک دوسرے فریق سے قتل کی واردات کے بعد سے دشمنی چلی آرہی تھی
پولیس کے مطابق مقتولین کا بھائی مبینہ طور پر دوسرے فریق کے قتل میں ملوث ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں