نیب ٹیم کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس پر چھاپہ، دفتر سیل

راولپنڈی: نیب نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس پر چھاپہ مارااور پوچھ گچھ بھی کی

نیب اور پولیس کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز 2 کے آفس میں چھاپہ مارا

ذرائع کے مطابق چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا، نیب ٹیم نے عملے سے پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا گیا۔

دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر میں چھاپہ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں