آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا

 

تینوں ممالک کی حکومتوں  نے  آج فلسطین کو باضابطہ طور  پر  بطور ریاست تسلیم کرنے کی منظوری دی۔

ناروے کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ناروے 30 سال سے فلسطین کے حقوق کا سرگرم محافظ رہا ہے۔

آئرلینڈ کی کابینہ نے بھی فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیے جانے کی منظوری دی۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ آئرلینڈ نے آج فلسطین کو بطور ایک خودمختار اور  آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے

اسپین کی کابینہ نے بھی  فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ فلسطین پر ہونے والے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں