کارکنوں نے ثاقب نثارکا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا: نواز شریف

لاہور: میان محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں مان لینا چاہیےکہ ہم نے خود اپنے پاؤں پرکلہاڑیاں ماری ہیں، یقین مانیں ہم کبھی کشکول لےکر نہیں پھرے تھے،خلل نہ  آتا توپاکستان براعظم میں منفرد مقام رکھتا

مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہونےکے بعد پارٹی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میرے مقابلے میں وزارت کی پیشکش بھی ٹھکرادی، مریم نواز کو مبارک باد کہ کڑے وقت میں پارٹی کو متحرک رکھا،  جیل میں میری آنکھوں کے سامنے مریم کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہےکہ کارکنوں  نے کبھی سخت گرم حالات کی  پرواہ  نہیں کی، آفرین ہے شہباز شریف پرکہ  وہ بھائی کےساتھ کھڑے رہے۔

ن لیگ صدر کا کہنا تھا کہ جشن منائیں کہ  ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں اور میں آپ کے سامنے ہوں،ہیرا پھیری پر میری چھٹی کراتےتو مجھے بھی گلہ نہ ہوتا

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں مان لینا چاہیےکہ ہم نے خود اپنے پاؤں پرکلہاڑیاں ماری ہیں، یقین مانیں ہم کبھی کشکول لےکر نہیں پھرے تھے،خلل نہ  آتا توپاکستان براعظم میں منفرد مقام رکھتا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں