
کراچی: بشکک سے کراچی پہنچنے والے اسٹوڈنٹس کو ممکنہ طبی امداد کی فراہمی کے لیے سندھ ریسکیو1122 کی ٹیم جناح ٹرمینل پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کی طرف سے کچھ زخمی طلباء کی بھی آمد کی اطلاعات کے سلسلے میں طبی امداد کے لیے انتظامات کیے گئے تھے۔
جناح ایئرپورٹ پر پرووینشل ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے اسٹوڈنٹس کو کھانا اور پینے کا صاف پانی بھی فراہم کیا گیا۔

سینئر وزير طلاعات سندھ شرجیل میمن اور وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات ایئرپورٹ پر طلباء کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد شیخ نے کراچی ایئرپورٹ پر ریسکیو 1122 کے انتظامات کی نگرانی خود کی۔
