
کشکول توڑ دیا ہے اب تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات طلال چودھری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری اور دیگرنے اجلاس میں شریک کی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے، وزرائے اعلیٰ نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
شرکاء سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو ایس آئی ایف سی میں ساتھ لےکر چل رہے ہیں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کشکول توڑ دیا ہے اب تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، یو اے ای نے 10 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کردیے ہیں
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے 10 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کردیے ہیں، صوبائی حکومتوں کو ایس آئی ایف سی میں ساتھ لےکر چل رہے ہیں، دوست ممالک نے بھی ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو سراہا ہے، عسکری قیادت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،
