
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ صدر شیخ محمد بن زید کی قیادت میں یو اے ای ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے،شیخ محمد بن زاید کی طرف سے معشت میں لائی گئی جدت قابل رشک ہے
اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں،آج کی نشت اس بات کی متقاضی ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں کس طرح اہداف کو حاصل کرناہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ مل کر پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،یو اے ای کے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز کو دیکھ کربے حد خوشی ہو رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی پروفیشنلز معیشت کے تمام شعبوں کی ڈیجیٹائزیشن میں اہم کردار ادا کررہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں بھی ڈجیٹائزیشن کا عمل تیزی سے مکمل ہو،پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔گزشتہ ڈھائی ماہ میں سب سے زیادہ وقت آئی ٹی کے فروغ کے امور پر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں جہاں مختلف شخصیات سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
