
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
دوراں سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے دلائل دیے کہ یہ کیس صرف سیاسی طور پر نشانہ بنانے کیلئے دائر ہوا ہے۔
وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ خاور مانیکا کی شکایت تو تقریبا 6 سال بعد دائر ہوئی، شادی فراڈ ہے یا نہیں، کرمنل کورٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر عدنان علی نے سزا کو برقرار رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے دلائل دیے کہ قانون میں کہں نہیں لکھا کہ اس طرح کے کیسز کا ٹرائل کرمنرل کرورٹ میں نہیں ہوسکتا
عدالت نے سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 29 مئی کو سنایا جائے گا۔
