ژوب میں مختلف آپریشنز میں 29 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور افغان حکومت پاکستان مخالف دہشتگرد کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دےگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ افغان سرزمین سے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں،افغانستان سے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازہ (ژوب) میں 21 اپریل سے مختلف آپریشن کیے گئے، ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز نے 29 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 14 مئی کو میجر بابر خان نے جام شہادت نوش کیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت سے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے عبوری افغان حکومت کوموثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کے لیے بار بار کہا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں