
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرخاجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آستانہ میں رہنماؤں سے سیرحاصل گفتگو ہوئی،شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خاجہ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائیندگی کی۔
انہوں نے کہا کہ کرغستان کے وزیرخارجہ نے یقین دلایا کہ فکر کی کوئی بات نہیں،کرغستان کے وزیرخارجہ سے کہا کہ میری تصلی تب تک نہیں ہوگی جب تک ہم خود جاکر نہیں طلبہ سے نہیں ملینگے،ایک طالب علم شاہزیب زیرعلاج تھا اس سے ملاقات کی، اور ان کو پاکستان بھیجنے کیلئے ہدایات دیں،کرغزانتظامیا نے فسادات کے حوالے سے تفصیلات دیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ کرغستان میں پاکستانی 11 سو ملازمین کمپنیوں میں کام کرتے ہیں جو غیرقانونی طور پر گئے ہیں، کرغستان کے نائب وزیراعظم نے میری بات رکھی اور انہیں ڈیپورٹ کرنے کے حوالے سے بہت اچھے پیش رفت ہوئی۔
نائب وزیراعظم و وزیرخاجہ اسحاق ڈار کچھ پاکستانی طالب علموں سے ایئرپورٹ پر ملاقات کی اور ان سے پوچھا کے ایسا کیا ہوا، میرے رائے ہے کہ طالب علم خوفزدہ ہیں، ہم اس حوالے سے ایک فیکٹ اینڈ فائیڈنگ کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن محمد سلم اس کے سربراہ ہونگے۔
