
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا گیا
ایوان صدر نے بشکیک میں پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی طلبہ کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا
پاکستانی سفیر نے بتایا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کی سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، پاکستانی طلبہ کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں
ایوان صدر کا کہنا تھا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے، طلبہ کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
