
کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی ، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے
مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی
پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔
بتایہ جارہا ہے کہ 13 مئی کو ایویکینا یونیورسٹی کے ہال میں مصر اور کرغستان کے طلبہ میں جھگڑہ ہوا جس کے بعد مقامی طلبہ نے پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکی طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
