آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات، غیر معمولی پرفارمنس پر سراہا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کی اور  غیرمعمولی پرفارمنس  پر انہیں سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل  عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی، آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کا خیر مقدم کیا اورغیرمعمولی کارکردگی پر سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں صدر پی ایچ ایف طارق حسین بھی شریک تھے، جنہوں نے ملاقات اور بات چیت کے موقع کیلئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کھلاڑیوں کے مستقبل کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،  ہاکی ٹیم کو مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں