
کراچی:محکمہ موسمیات نے سندھ میں موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی وبالائی سندھ میں کل سے دن میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا خدشہ ہے
تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ اور بدین میں آج چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
