ڈی سی سینٹرل کا اسسٹنٹ کمشنر نیوکراچی کے ہمراہ امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ، اہم احکامات

کراچی: ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو کا اسسٹنٹ کمشنر نیوکراچی ارسلان طارق  کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2,سیکٹر11ایف نیو کراچی میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا

دورے کے دوران  امتحانی مرکز میں شدید بے ضابطگی دیکھی گئی اسکول میں امتحان شروع ہونے سے قبل موبائل فون پر واٹس اپ کے ذریعے پرچہ طلباء کے ہاتھوں میں آ چُکا تھا مزکورہ امتحانی مرکز میں طلبا آزادانہ طور پر موبائل فون استعمال کررہے تھے اور حل شدہ پیپر ایک دوسرے سے شیئر کر رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو نے اس عمل روکنے کے فی الفور احکامات جاری کئے اور نقل میں استعمال ہونے والے مواد کو اپنے قبضے میں لے لیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو نے کہا کہ  مزکورہ بے ضابطگی امتحانی مرکز کے سربراہ اور نگراں امتحان کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک منظم مافیہ ہے اس میں ملوث افراد کا تعین کر لیا گیا ہے جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دے دی گئی ہے۔ ان افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے اینٹی کرپشن سندھ اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے حوالے کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں