
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے اپنے تمام مطالبات منظور ہونے کے نوٹیفکشن کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر میں احتجاج اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت نے آٹا اور بجلی کی قیمت میں کمی کے نوٹیفکیشنز جاری کر دئے ہیں، سرکاری آٹا 1100 روپے فی من سستا کر دیا گیا،سرکاری آٹا کی قیمت 3100 روپے فی 40 کلو سے کم کر کے 2000 روپے فی 40 kg کر دی گئی ہے۔
گھریلو صارفین کیلئے بجلی تین روپے سے چھ روپے پر یونٹ جبکہ کمرشل صارفین دس سے پندرہ روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی
اشرافیہ کی مراعات میں کمی کا جائزہ لینے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی کر دیا گیا ہے۔
