
اسلام آباد: نئے قرض پروگرام اور بجٹ پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آج سے باقاعدہ طور پر شروع ہوں گے
ٓئی ایم ایف کے ساتھ آج پہلا تعارفی سیشن منعقد ہوگا، آئی ایم ایف کا مشن پاکستان پہنچ گیا ہے
تقریباً ایک درجن ممبران پر مشتمل آئی ایم ایف مشن ٹیم نئے پروگرام، بجٹ پر مذاکرات کرے گی،دو ہفتوں تک معاشی ٹیم کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ اور نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم نے تمام ورکنگ مکمل کر لی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا وفد ناتھن پورٹر کی قیادت میں اگلے پروگرام کیلئے مذاکرات کرے گا جس میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہو گی۔
