تمام اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے:صدر آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت  ایوان صدر میں اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے۔

ایوان صدر  سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال  پر  افسوس کا اظہار کیا

پولیس اہلکار کی افسوسناک ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا اور  جھڑپوں میں زخمی تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

رپورٹس کے مطابق  اجلاس میں شرکاء نے حکومت اور  وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف شکایات کے انبار  لگا دیے

اجلاس میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے آزادکشمیر کی حکومت کے حوالے سے  مختلف آپشنز  پر غور کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز  تحمل کا مظاہرہ کریں،سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں  اور  آزاد کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے۔

https:/latest-news/11348/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں