
مدر ڈے غزہ اور کشمیر کی پرعزم اور حوصلہ مند ماؤں کے نام
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام، مدر ڈے غزہ اور کشمیر کی پرعزم اور حوصلہ مند ماؤں کے نام۔
ماؤں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے
مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دے کر درجہ بلند کر دیا، ماں سچے جذبے اور رشتے کا نام ہے، مائیں خاندان کا سنگ بنیاد اور معاشرت کا ستون ہیں۔مدر ڈے ماؤں کی غیر معمولی محبت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مدر ڈے پر اور ہر روز اپنی عظیم ماں کی کمی محسوس کرتی ہوں، ہمیشہ والدہ محترمہ کلثوم نواز کی محبتوں کی شکر گزار رہوں گی،والدہ محترمہ کی دعاؤں کی بدولت آج اس منصب پر ہوں، ماں کی خدمت کو شعار بنانے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔
