آزادکشمیر: مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج،صدر مملکت نے اجلاس طلب کرلیا

متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی، ایک اے ایس آئی جانبحق، گاڑیاں جلادیں گئی

آزادکشمیر  میں بجلی مہنگی اور  ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران  مظاہرین اور  پولیس میں تصادم کے باعث ایک اے ایس آئی جاں بحق، متعدد مظاہرین  اور  پولیس اہلکار  زخمی ہوگئے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میرپور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دوسری روز بھی جزوی ہڑتال کی گئی۔

مختلف شہروں سے مظفرآباد جانے والے قافلوں جگہ جگہ پولیس کا سامنا رہا، کوٹلی، نکیال  اور  میرپور میں مظاہرین اور  پولیس آمنے سامنے آگئے

۔ مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ دیں، پولیس اور  مظاہرین میں جھڑپیں ہوتی  رہیں،میرپور  میں مظاہرین کی فائرنگ  سے اے ایس آئی جاں بحق  اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کوٹلی میں پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین اور مظاہرین کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے مجسٹریٹ سمیت متعدد شہریوں کی گاڑیوں کو آگ بھی آگ لگادی۔

کوٹلی میرپور روڈ پر مظاہرین نے پولیس اہلکار کو پہاڑی سےکھائی میں پھینک دیا جبکہ گرفتاری سے بچنےکے لیے ایک نوجوان نے دریائے نیلم میں چھلانگ لگادی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوٹلی میں 40 زخمی لائےگئے جن میں سے 12 پولیس اہلکار  اور 28 مظاہرین شامل ہیں

عوامی ایکشن کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ ان کے 36 افراد زخمی ہیں اور  60 افراد حراست میں لیےگئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری  نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق آزادکشمیر کی صورت حال پر غور کے لیے اجلاس آج ایوان صدر میں ہوگا۔صدر مملکت نے تمام  اسٹیک ہولڈرز  کو  معاملے کے حل کے لیے تجاویز  لانے کی ہدایت کی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں