
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
پاکستانی کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی اسکور کی ، 108 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔
بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے ہیں.بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔
