
کراچی: ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔
2022 میں 80 روپے فی واٹ ملنے والی پلیٹ کی قیمت 37 روپے فی واٹ ہوگئی تا ہم انورٹرز اور بیٹریز کی قیمت کم نہ ہوئی
5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت 2022کے مقابلے میں 2 لاکھ 15ہزار جب کہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 4 لاکھ30 ہزار روپےتک گرگئی
سولر پینل ڈیلرز کے مطابق سولر پینل پر فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے ۔
سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37 روپے تک گرگئے ہیں۔
