
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو، میونسپل کمشنر احمد یار نے کمیونٹی سینٹر علی نواز جوکھیو یوسی درسانوچھنو گڈاپ ٹاؤن کا افتتاح کیا،
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے ہر سطح پر کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے،گڈاپ ٹاؤن کی اکثریتی آبادی دیہات پر مشتمل ہے ان کو اب پہلے سے زیادہ سہولیات سے آراستہ کرنے کا کام شروع ہوگیا ذمے دار ی ہمارے کندھوں پر ہے اس کا حق پوری طرح سے ادا کرنا ہم پر لازم ہے جس پر سو فیصد عمل کیا جارہا ہے.
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں محدود وسائل کے باوجود عوام کو ہم سے جو تواقعات وابستہ ہیں ان کو پورا کیا جارہا ہے اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے خلوص نیت سے عوام کی خدمت کررہے ہیں،
PSکے صدر امداد جو کھیو نے کہا کہ ہم گڈاپ ٹاؤن کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے شکر گزار ہیں کے انہوں نے یہاں پر کمیو نٹی سینٹر تعمیر کرکے گوٹھ والوں کا کافی پرانا مسئلہ حل کیا،اس دوران مہمانوں کو اجرک کے تحائف بھی پیش کیے گئے.
اس موقع پر کونسل ممبر مرتضی یار محمد، ممبر دانش برفت، ممبر عبدالستار جو کھیو، ممبر سلیم میمن،سپر ٹنڈنٹ انجینئر فرمان علی لاشاری،ایکسین اشفاق برڑو،AEE مہران ملک،سب انجینئر مرتضی درس،عرفان جویو،علاقائی معززین ابوبکر میمن، صحافی سامی میمن، سرور میمن، عبدالقادر درس اور دیگر شامل تھے۔
