گوادر: حجام کی دکان میں کام کرنیوالے 7 افراد کو قتل کر دیا گیا

گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،لاشوں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی کے مطابق جاں بحق اور  زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے جن کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں