کراچی سے پہلی حج پرواز 150 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گئی دوسری حج پرواز کیلئے عازمین حج کی امیگریشن کا عمل جاری ہے۔
ڈائریکٹرحج امتیازشاہ کے مطابق دوسری حج پرواز بھی آج رات ہی روانہ ہوگی، دونوں پروازوں سے مجموعی طور پر 330 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے
امتیازشاہ کے مطابق آج روانہ ہونےو الی دونوں پروازیں نجی ائیرلائنز آپریٹ کررہی ہیں۔جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے
ڈائریکٹرحج امتیازشاہ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر عازمین حج کے سامان کی خصوصی طور پر پیکنگ مفت کی جا رہی ہے۔سعودی امیگریشن حکام کو 8 کاؤنٹرز دیے گئے ہیں۔
