لاہور:وکلا کا احتجاج، لاٹھی چارج اور شیلنگ،کل ہڑتال کا اعلان

لاہور کے جی پی او چوک پر  سول عدالتوں کی منتقلی اور  وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف وکلا ںے احتجاج کیا

وکلا نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردیا اور واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا۔

کشیدہ صورتحال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہی جبکہ جی پی او چوک پر میٹرو بس اسٹیشن بھی بند کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کامران فیصل وکلا سے مذاکرات کے لیے پہنچے تو وکلا نے بات چیت کرنے سے انکار کردیا اور پاکستان بار نے کل ہڑتال کی کال دیدی ہے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر بھٹی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ملک مین قانون کی حکمرانی ، انصاف کی فراہمی اور آزاد عدلیہ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں