
اسلام آباد: پاکستان سے حج کے لیے پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کے لیے اُڑان بھرے گی۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن 9 جون جاری رہے گا۔ پہلی حج پرواز کل اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گی۔
حج آپریشن کے پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ائرپورٹ اتریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔
اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 اور کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 ، لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔
