
کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے اگر ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو اس سے کام میں نکھار آتا ہے لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ ادارے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہیں کے الیکٹرک اور سوئی گیس ان میں سے ایک ہیں وہ جس علاقے میں چاہیں کھدائی کر دیتے ہیں اس بات کا بھی خیال نہیں رکھتے کہ یہاں پہ روڈ نئی ڈلی ہے یا پرانی بس ان کو اپنا کام کرنا ہے
عوام پر بیجا ٹیکس لگانا نہیں بھولتے لیکن کس ادارے سے اس کی اجازت لینا ہے یہ ان کو اکثر یاد ہی نہیں رہتا اب منگھو پیر ٹاؤن کا علاقہ بے یارو مددگار نہیں وہاں کی اپنے مقامی قیادت اس وقت نمائندگی کر رہی ہے جو کسی ادارے کی ناجائز حرکت کو ہرگز قبول نہیں کرے گی اگر نو تعمیر شدہ روڈ کو توڑ کر کسی بھی محکمے نے اپنا کام انجام دیا تو یاد رکھیں اس کو روڈ اسی حالت میں واپس لانا ہوگی ورنہ اس کے خلاف جو ہمارے ادارے کا اختیار ہے وہ ہم ضرور کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگھوپیر ٹاؤن کی حدود میں سوئی سدرن گیس کی جانب سے غیر قانونی روڈ کٹنگ روکنے اور اس کے فوری بعد لینڈ و دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق رکن کونسل حبیب اللہ سواتی تحسین پلیجو عبدالغفار جتوتی اور محکمہ لینڈ۔ پراپرٹی ایڈورٹائزمنٹ کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے
حاجی نواز علی بروہی کا مزید کہنا تھا کہ جس بھی ادارے کو کوئی کام ہے ہماری حدود میں تو پہلے آ کے ہمیں مطلع کریں تاکہ ہماری ٹیم جا کے وہاں کا جائزہ لے سکے کہ کام کس نوعیت کا ہے یہ نہیں کہ اپنی مرضی سے آئے اور کھدائی کر کے چلے گئے اور عوام کو ٹوٹی سڑکیں ملے جس کا سارا الزام بلدیاتی اداروں پر آتا ہے اپنی اس روش کو تبدیل کریں جس ادارے کی اجازت سے کام ہوگا وہاں آنے کی تکلیف ضرور کریں تمام متعلقہ محکمے اس بات کو مد نظر رکھیں کہ جہاں کوئی بھی غیر قانونی روڈ کٹنگ کا کام ہو رہا ہے اس کو فوری روکیں کسی سے زیادتی ہمارے تربیت میں شامل نہیں لیکن اس کے ساتھ اپنے خلاف بھی کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے یہاں کی عوام کے حقوق کے ہم پہرا دار ہیں یہ ذمہ داری ہم بخوبی ادا کریں گے جس طرح ہم نے ہر سمت کو بہتر کیا ہے اس کو بھی بہتر بنائیں گے
