
کراچی:سندھی لینگویج اتھارٹی نے آرٹس کونسل کراچی میں "دوسری بین الاقوامی سندھی زبان کانفرنس” کا انعقاد کیا جس میں مختلف ممالک سے ماہر زبان نے شرکت کی۔

عالمی سندھی زبان کانفرنس کے سیشن فور میں خطاب کرتے ہوئے امر فیاض برڑو، بھاتا آنسومائی، ڈاکٹر ابرار خٹک، عزیز کنگرانی، ڈاکٹر صوہبیہ اسلم، مھا ویرایچ محمد اور امین جویو نے کہا کہ ہمارے لیے دنیا کی ہر زبان اہم ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ سندھی زبان ایک تاریخی زبان ہے جس کا دنیا میں الگ مقام ہے، سندھی زبان میں کچھ ایسے بھی الفاظ ہیں جو صدیوں سے آرہے ہیں،کسی بھی زبان کی بقا اس میں ہے کہ اسے پرائمری سے ہی پڑھایا جائے۔
دوسری عالمی سندھی زبان کانفرنس کا اختتام موسیقی کی محفل سے کیا گیا جس میں سندھ کے نامور گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔
