
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ٹریبونل ممبرز یا تو کام کریں یا گھر جائیں۔
لاہور میں بہترکارکردگی دکھانے والے ایف بی آر افسران کو ایوارڈز دینےکی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہےکہ ٹیکس اکٹھاکرنا اس وقت بڑا چیلنج ہے، محصولات کا ہدف حاصل ہونےکے بجائےکرپشن، فراڈ اور لالچ کی نذر ہو رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نظام چلا تو اچھی بات ہے، ورنہ مجھے آؤٹ سورس کرنے پر مجبور نہ کریں، مجھے امید ہے آؤٹ سورس کرنے کی نوبت نہیں آئے گی
ان کا کہنا تھا کہ خراب کارکردگی والے افسران کو مزید موقع نہیں دیں گے، ایجنسیوں کی رپورٹس اور ایف بی آر کے اِن پٹ کے مطابق سیاہ اور سفید کو الگ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان آج مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، واجبات کی وصولیوں کا ہدف کم ہے اور ہم قرضے لینے پر مجبور ہیں، ٹریبونل ممبرز یا تو کام کریں یا گھر جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک ہم سے بہت آگے ہیں، ہم محنت کریں گے تو بھارت کیا بھارت کے باپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اعلیٰ کاکرکردگی دکھانے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان بھی کیا۔
