بانی پی ٹی آئی کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی: خواجہ آصف

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ9مئی کوحملہ کرنے والےاب کہتےہیں کہ فوج سےمذاکرات کریں گے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 3جماعتوں سےبات چیت نہیں ہوسکتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ غلامی نامنظور کےنعرےلگانےوالوں نے مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی،انہیں اب پتہ چلا کہ سیاسی معاملات بات چیت سےحل ہوتےہیں، 9مئی کوریڈلائن کراس کی گئی

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی،سب کا احتساب ہوگا اور آئین و قانون کے تحت ہوگا،ملک کےمسائل حل کرنےکیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں