
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن آفس میں ہفتہ وارمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، وائس چیئرمین محمد الیاس، یو سی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ بھی موجود تھے ۔ تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے اپنی ہفتہ وار کارکردگی پیش کی اور کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا
چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد ہفتے میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا جا سکے اور ان میں مزید بہتری کی گنجائش ہو تو اسے بھی پورا کیا جا سکے اور گلبرگ ٹاؤن کا یہ خاصہ رہا ہے کہ یہاں پہ تمام کاموں کو باہمی مشاورت کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ عوام کے لیے بہتر سے بہتر سہولیات میسر کی جا سکیں اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پہ میسر کیے جا سکیں ۔
اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر( ٹیکسس) سے کہا کہ ٹیکس ریکوری میں بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے کیونکہ ڈویلپمنٹ کاموں کا دارومدار ٹیکس کی ریکوری سے منسلک ہے ۔ اس شعبے میں کافی بہتری کی گنجائش موجود ہے اس موقع پر فائننس ڈیپارٹمنٹ کی تعریف نہ کرنا نا انصافی ہوگی ان کی کارکردگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ا س ماہ (اپریل)گلبرگ ٹاؤن کے ایمپلائیز کی سیلری 29ِ تاریخ کو ادا کر دی گئی جس کے لیے تمام ڈیپارٹمنٹ تعریف کے مستحق ہیں ۔
ڈائریکٹر (ایڈمن) محمد علی، ڈائریکٹر ( پارکس) محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹر( سینیٹیشن) وقار احمد، ڈائریکٹر (ٹیکسز )عارفین زمان، XEN(بی اینڈ آر) محمد سہیل، ;XEN; (ایم اینڈ ای) محمد یاور، ڈائریکٹر( لائبریری) شیراز حسن اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔
