
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگوپیر میں ہونے والے چھٹے اجلاس کی صدارت چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کی ان کے ہمراہ وائس چیئرمین رانا عارف میونسپل کمشنر آغا خلیق افسر مالیات فیض محمد چنا بھی موجود تھے جبکہ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر مختلف قرارداد منظور کی گئی جس میں منگھو پیر ٹاؤن کی حدود میں لگنے والی مویشی منڈی اور گزرنے والی بھاری گاڑیوں پر ٹیکس لگانے اور داخل ہونے والے جانوروں کے لیے ٹیکس کی وصولی کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی
اس موقع پرعلی اکبر کاچھیلو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹاؤن کی حدود میں مویشی منڈی لگتی ہے جو اب منگھو پیر ٹاؤن میں آتی ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سے وصول ہونے والے ٹیکس ہم تک نہیں پہنچ رہے جبکہ ہمارے ارد گرد میں چھوٹی بڑی منڈیاں لگتی ہیں جس کے تمام مسائل ہم کو فیس کرنا پڑتا ہے اور ختم ہونے کے بعد بھی بہت سے مسائل ہوتے ہیں لہذا اس سے انے والے ٹیکس بھی ہمیں ملنا چاہیے
قائدحزب اختلاف حبیب اللہ سواتی نے کہا کہ ہمارے علاقے میں ماربل اور دیگر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے جن کی وجہ سے ہمارے روڈ تباہ حالی کا شکار ہیں
کوثر اقبال نے کہا کہ جو چھوٹی منڈیاں ہیں ان سے ٹیکس کی وصولی ہمارا حق ہے مگر رقم یکساں ہونی چاہیے سب کے لیے۔
اس اجلاس میں تمام قرارداد اکثریت رائے سےمنظور کی گئی اور دیگر ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا
حافظ عمران، نور محمد چنا ،اشرف مینگل ،فرح ناز شازیہ بلوچ علی اکبر کاچھیلو علی حسن بروہی جبران شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے
اس موقع پر چئرمین ٹاؤن منگھو پیر حاجی نواز علی بروھی نےمزید کہا کہ میرے ٹاؤن میں مسائل بہت ہیں جس میں پانی، بجلی، گیس، سیوریج کے مسائل اور اس طرح کے مسائل کا گڑھ ہے مگر ہمارے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق ہر کام خود کر رہے ہیں جس سے ہمارے علاقے کی کے عوام کے جو مسائل ہیں وہ حل ہو سکیں جو کام کر رہے ہیں
حاجی نواز علی بروھی نے کہا کہ انشاءاللہ جب یہ سب مکمل ہوں گے تو ہماری عوام ان تمام کاموں سے مستفید ہو سکیں گے ہم اپنی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں کامیابی اللہ پاک دے گا
