
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
صوبائی وزیر ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات کے کاروبار میں ایک نائیجیرین کو گرفتار کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں 3 منشیات فروش مقابلے میں مارے گئے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 166 گرفتاریاں ہوئی ہیں، کریک ڈاون میں 4.3 کلو گرام ہیروئن، 419.472 کلو گرام چرس اور 1200 کلو گرام بھنگ برآمد کی ہے جبکہ منشیات سے متعلق 164 مقدمات درج کیے
اجلاس میں بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا آج کا اجلاس گزشتہ ایپکس کمیٹی اجلاس کا تسلسل ہے، صدر مملکت نے امن امان پر کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس کیا
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت نے کچے میں ڈاکوؤں کے سہولتکاروں کو بھی گرفت میں لانے اور منشیات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ادارے قائم کیے جائیں۔
