چیئرمین بولٹن مارکیٹ کی جانب سے دوست ٹیکس اسکیم کیمپ لگایا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ شریف میمن اور ایف بی آر کراچی  آفس کی جانب سے  تاجر دوست ٹیکس اسکیم  کے حوالے سے ایک کیمپ لگایا گیا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایف بی  آر صدر ٹاؤن سلمان زبیر اور ان کی ٹیم موجود تھی  جہنوں نے دوستانہ خوشگوار ماحول میں کیمپ میں آنے والے سینکڑوں تاجروں کو تاجر دوست ٹیکس اسکیم  متعلق آگاہی دی اور ان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرانے کے کاغذی کارروائی کی. چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ شریف میمن نے کہا کہ حکومت پاکستان اور  ایف بی آر کی جانب سے  کراچی میں تاجر دوست ٹیکس اسکیم  متعارف کرانے کے لئے چیف کمشنر آر ٹی  او 1  ایف بی آر حیدر علی دریجو کی ہدایات  کے تحت  کوایف بی آر اور بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن مشترکہ طور پر ایک کیمپ لگایا گیا

نان ٹیکس فائلرز تاجروں کی فری ٹیکس رجسٹریشن اورتاجردوست ٹیکس  سے متعلق مفت سہولیات  فراہم کی گئی جس سے بولٹن مارکیٹ اور محلق تمام مارکیٹوں کے تاجر بھرپور  فائدہ اٹھایا .شریف میمن نے کیمپ لگانے پر ایف بی آر حکام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں