صدر مملکت نے سندھ بھر میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی اور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت آج کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بدامنی اور کچے کے ڈاکوؤں کا معاملہ اجلاس میں زیر بحث لایا گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے

آصف علی زرداری وزیراعلیٰ سندھ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس افسران کی تعیناتی کا ایک مدت مقرر کریں اور اگروہ ناکام رہیں تو انہیں ہٹا دیا جائے۔ کچے کے علاقوں میں قبائلی جھگڑوں کو حل کرنے کے لیے قابل معتبر اشخاص کی مدد لیں تاکہ یہ بھی حل کیا جائے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کوگھوٹکی کندھ کوٹ پل پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے گھوٹکی کندھ کوٹ پل پر کام کرنے والے انجینئرز کو ضروری سیکیورٹی فراہم کر دی ہے تاکہ کام کو جلد مکمل کیا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں