
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور ٹاؤن انتظامیہ نے عرصہ دراز سے قبضہ ہونے والے چیئرمین سیکرٹریٹ اور کونسل ہال کی بازیابی کے لیے ایکشن لے لیا گلبرگ ٹاؤن میں موجود سندھ سولڈ ویسٹ نے دیوار بنا کر ٹاؤن افس کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تھا
ٹاؤن انتظامیہ کی دوسرے حصے میں جانے کے لیے کوئی رسائی نہ تھی چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے تمام اخلاقی تقاضوں اور ہر فورم پر دستک دی مگر کہیں سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں ٹاؤن میں موجودغیر قانونی دیوار کو گرا کر چیئرمین سیکرٹریٹ جانے کا راستہ ہموار کر لیا گیا
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم نے روز اول سے سندھ سالڈ ویسٹ سے اپنی جگہ کی بازیابی کے لیے مسلسل کوشش کر رہے تھے ہم نے ہم انہیں باہارہ بتا چکے تھے کہ ٓاپ کے اور کالعدم بلدیہ وسطی کے ہونے والے معاہدے (Samaa Agreement)میں کہیں بھی بلڈنگ دینے کا ذکر نہیں اپ نے ناجائز طور پر ہماری ٹی ایم سی کی جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے جس سے ہمارے افسران و ملازمین اور منتخب اراکین کونسل کو جگہ کا مسئلہ ہے مگر ہماری بار بار کی درخواستوں کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا تھا
نصرت اللہ نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ نے یہ راستہ اختیار کیا ہے ہماری درخواست ہے کہ جلد سے جلد چیئرمین سیکرٹریٹ کو بھی خالی کر کے ہمارے حوالے کیا جائے تاکہ ہم اپنے دفتری امور کو با اسانی انجام دے سکیں۔
