
حيدرآباد: مولانا راشد محمود سومرو کا ایاز لطیف پلیجو سے ٹیلیفونک رابطہ، کراچی جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دیدی
راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ قومی عوامی تحریک 2 مئی کو ہونے والے جے یو آئی کے جلسہ عام میں شرکت کرے۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ہم دھاندلی، کرپشن اور بیڈ گورننس کے خلاف پرامن احتجاج کے ساتھ ہیں۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کے ليے سياسی جماعتوں کو آگے آنا ہوگا،ملک ميں حقيقی جمھوريت اور خوشحالی کے ليے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا.
ایاز لطیف پليجو اور راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ غربت، بدامنی، کرپشن اور بيروزگاری کے گھيرے ميں ہے۔
