
کراچی:چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ ہماری آمد سے قبل مقامی آبادی کو یہ پتہ نہیں تھا کہ بلدیاتی سہولیات کس چیز کا نام ہے کیونکہ جن کے پاس کچھ کرنے کے اختیارات تھے وہ یہاں کام کرانا ہی پسند نہیں کرتے تھے اب مقامی لوگوں میں سے نمائندے آئے ہیں جو علاقے کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کو کس طرح حل کرانا ہے وہ بھی بخوبی جانتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ میرے اراکین کونسل اپنی یونین کونسل کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے رپورٹ پیش کرتے ہیں پھر انتظامی افسران متعلقہ سائیٹ پر جا کر تعمیراتی تخمینہ لگاتے ہیں جس کے بعد مربوط حکمت عملی سے وہاں کاموں کا آغاز کیا جاتا ہے یہ ٹیم ورک کا بہترین عملی نمونہ ہے اگر ہم اسہی انداز سے چلتے رہیں تو وہ وقت دور نہیں جب ہمارا شمار ملک کے مثالی ٹاؤن میں ہوگا
حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ الحمدللہ اس وقت بھی شہر بھر میں کاموں کے حوالے سے ہم سر فہرست ہیں جس کا کریڈٹ میری ٹیم کو جاتا ہے
علاقائی دورہ کرتے ہوئے ٹاؤن چیرمین نے سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا، مٹیریل کی کوالٹی کو بھی جانچا اور سائیٹ انجینیئر و کمپنی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے
حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ یہ سیوریج لائن ہے اگر اس میں ذرا سی بھی لاپرواہی برتی گئی تو اس پر بچھائی جانے والی سڑک بھی خراب ہوجائے گی اورعوام کے قیمتی وسائل کا ضیاع ہوگا یہ چھوٹی سی کوشش آپ کر لیں عوام بڑی تکلیف سے بچ جائے گی
اس موقع پر ان کے ہمراہ میوسپل کمشنرآغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا رکن کونسل علی اکبر کاچیلو و دیگر بھی موجود تھے
