
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ دنیا بھر میں لیبر ڈے (یعنی) مزدوروں کے عالمی دن ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد اُن محنت کشوں کی جدوجہدکو یاد کرنا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کی خاطر بہت ساری قربانیاں دی ہماری یہاں مزدوروں کی مراعات اورسہولیات کا کوئی خیال نہیں کیا جاتا ہے یہاں تک کہ مزدوروں کے عالمی دن جو خاص کر سال میں ایک مرتبہ آتا ہے اُس پر بھی یہ غریب مزدور چھٹی نہیں کرتا ہے وہ اپنے گھر والوں کے پیٹ بھرنے کے لیے نہ سردی نہ گرمی نہ بارش نہ دھوپ کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتا ہے
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن سے گڈاپ ٹاؤن کے مرکزی آفس میں سیکٹر یری پاکستان اسٹیل مل غلام مصطفیٰ نے ملاقات کی اور گلشن حدید فیز 2,1،میں انکروچمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ہماری ملک میں مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یکم مئی کو یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے میں تما م مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، پارلیمارنی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،کونسل ممبر سلیم میمن،ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ،افسر مالیات افتخار احمد دایو،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،پی ایس چیئرمین لال جان نبی اور دیگر موجود تھے۔
