
ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس ریاض میں شروع ہوگیا
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ایک ہزار سے زیادہ سربراہان مملکت اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں۔
عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس 29 اپریل تک جاری رہے گا، 92 ممالک کے سرکاری و نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
اجلاس میں ایک ہزار سے زائد عالمی رہنماؤں کی میزبانی کا امکان ہے جس میں امیر کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح، مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ کمال مدبولی، عراقی کے وزیراعظم محمد سوڈانی، اردن کے وزیراعظم بشر الخصاونہ، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، فلسطینی صدر محمود عباس، قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی شرکت کریں گے ۔
یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل، فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور سٹیفن سیجورن، جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بیئربوک، برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون، آئی ایم یف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے سینئر کوآرڈینیٹر سگریڈ کاگ کی بھی شرکت کا امکان ہے۔
