سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار

ریاض: دورہ سعودی عرب میں  وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار  اور  جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل محمد بن مزیاد آل تویجری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

سعودی وفد نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی حکومت اور کمپنیوں کی طرف سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم کو سعودی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے  پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی معاشی تعلقات کو مزید فروغ  دینےکے حوالے سے غیر معمولی گرم جوشی کا اظہار کیا گیا۔

محمد بن مزیاد نےکہا کہ  سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے بعد پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پرکام شروع کردیا گیا ہے

وزیراعظم نےکہا کہ سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ہوئی پیشرفت پر برق رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں