توانائی کی ضروریات پر امریکا سے رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان ایران سربراہان کی ملاقات میں علاقائی امورزیربحث آئے،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مضبوط تعلقات ہیں۔
ممتاز زہرہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی سے متعلق فی الحال کوئی خبرنہیں اور کسی فرد کوبھارت سے تعلقات کیلئے کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے، غزہ میں جاری نسل کشی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔
ممتاز زہرہٰ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدرکے دورے میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا معاملہ زیر غور آیا،پاکستان اور ایران نے توانائی وبجلی کےحوالے سے امورپربھی غورکیا،اپنی توانائی کی ضروریات پر امریکا سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کی طرف سے جاری انسانی حقوق رپورٹ کو مستردکرچکا ہے، بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں