شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں ریسرچ پوسٹر کامپیٹیشن کا انعقاد

شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں ایک روزا ریسرچ پوسٹر کامپیٹیشن کا انعقادِ کیا گیا۔
وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈاریکٹر ORIC ڈاکٹر میر حسن کھوسو کی جانب سے دوسرا ایک روزا ریسرچ پوسٹر کامپیٹیشن کا انعقادِ کیا گیا،تقریب کا افتتاح وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کیا
ریسرچ پوسٹر کامپیٹیشن میں 100 سے زائد تحقیقی پوسٹر نمائش کے لیے رکھے گئے، اس تحقیقی نمائش میں یونیورسٹی کے زیر انتظام ، سبھی کالز اور پوسٹ گریجویٹ طلباٗ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔
وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ ہم تحقیقی پیپرز کو بین الاقوامی جریدے میں شائع کروائیں گے اور یونیورسٹی ایسے تحقیق چاہتے ہے جس کا سیدھا فائدہ عام لوگوں کو پہنچے
ڈاکٹر میر حسن کھوسو نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا کامیاب تحقیقی پوسٹرز کامپیٹیشن ہے اور یونیورسٹی تحقیق کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہے۔
پرنسپال چانڈکا میڈیکل کالیج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو نے ORIC ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔
وائس چانسلر کی جانب سے پیش کیے گئے 10 بہترین ریسرچ پوسٹرز کے لیے 10,000 نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ فیکلٹی ممبران اور پوسٹ گریجویٹس کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، جس میں ڈاکٹر ایم پی شاہانی، پروفیسر سراج الدین سومرو، اور ڈاکٹر قرۃ العین نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔
ججز کے پینل میں جامعہ کراچی سے پروفیسر مہتاب عالم، ڈائو یونیورسٹی سے ڈاکٹر ایم بلال اعظمی ، مایہ ناز پیڈیاٹریشن پروفیسر سیف اللہ جامڑو ، پروفیسر خورشید احمد عباسی اور ڈاکٹر سید فیضان شاہ شامل تھے۔
تقریب ڈین پروفیسر کرار شاہ ، ڈین پروفیسر محمد حنیف شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ ، پروفیسر سعید احمد شیخ ، ڈائریکٹر ایچ آر جبران ظفر پیرزادو ، ڈاریکٹر ڈی پی ٹی ڈاکٹر مکیش کمار ، پرنسپال نرسنگ پروفیسر غلام عباس پنہور ، ممتاز بررڑو ، سلطان احمد بھٹو ، راشد جاوید ابڑو ، سمیر احمد دل سمیت ، فیکلٹی ، افسران ، اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں