آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب 29 اپریل کو پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیئے جانیکا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط کی بھی منظوری دے گا۔پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط موصول ہو جائے گی قسط موصول ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام مکمل ہوجائے گا۔چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے اگلے پروگرام کیلئے مئی میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں