ٹاؤن چیرمین منگھوپیر نے واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کردیا

کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل  کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز بروہی نے کہا ہے کہ یوسی مائی گاڑھی میں بجلی کی تنصیبات لگا کر  کاموں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہےاس کے ساتھ ہی تین کلو میٹر طویل پانی کی لائن بچھا دی گئی ہے جس سے مائی گاڑھی سے عبداللہ گوٹ  اور اطرافی علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے گا یہ یہاں کا بہت درینہ مسئلہ تھا الحمدللہ یہ بھی ہمارے ہی ہاتھ سے ہوا

واٹر  سپلائی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ پانی کو زندگی میں تمام سہولیات پر فوقیت حاصل ہے اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں میری اور میری ٹیم کی  یہ کوشش ہے کہ جہاں عوام کو جو مسئلہ درپیش ہے اس کو اس کی میرٹ کے مطابق حل کیا جائے اس حوالے سے میں مختلف علاقوں کا روزانہ کی بنیاد پہ دورہ بھی کر رہا ہوں تاکہ کوئی مسئلہ میری نظروں سے اوجھل نہ رہ سکے یہ خدمت کا جذبہ میری گھریلو اور سیاسی تربیت کا حصہ ہے اپنے سفر کو اسہی انداز میں جاری رکھیں گے ہاں اس میں مشکلات تو بہت سی ہیں لیکن جیالے کسی چیز سے ڈر جائیں ایسا ممکن نہیں

اس موقع پر میونسپل  کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا رکن کونسل علی اکبر کاچیلو ،سمیع بروہی تحسین پلیجو آفاق خان یوسی مائی گاڑھی وارڈ  کے کونسلر سلیم رند یوسی منگھوپیر  کے صدر شیرا بروہی بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں