
گھوٹکی کے کچے کے علاقے آندل سندرانی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا۔
حملے کے بعد ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغوا کرکے لےگئے، پولیس نے بھرپور مقابلہ کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی ماراگیا جب کہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا،واقعےکے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی
ادھر شکار پور میں ڈاکوؤں نے آندلانی پل سے 3 اور کچے کے قریب سے ایک شخص کو اغوا کیا جبکہ جیکب آباد میں گاؤں گڑھی حسن سے 2 شہریوں کو اغوا کرلیا گیا، مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
