
کراچی کے دورے کے دوران تقریب میں تاجروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کیلئے ناپسندیدہ فیصلے کرنے ہونگے
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبے میں کس کی حکومت ہے، ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مفاد کے لیے اکھٹے ہوجائیں، سعودی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد پاکستان آرہا ہے، آپ لوگ اُن کے ساتھ مل کر بیٹھیں، کاروبار کریں، آپ ہمارا ساتھ دیں ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔
تاجروں نے وزیراعظم کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کی تجویز بھی دی۔
عارف حبیب نے وزیراعظم کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ دو ہاتھ اور ملائیں، ایک ہاتھ بھارت سمیت پڑوسیوں سے ملائیں، دوسرا ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسیوں سے ملائیں
عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے سٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح پر پہنچایا، بجلی کی قیمت میں کمی کریں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی میں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وفاقی و صوبائی وزرا کو مل کر کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔
